کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان میں اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں آندھی، تیز بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں سے
متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلہ جاری کیا گیاہے۔ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ پہلے روزے ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو آندھیاور تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب،زیارت ،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، چترال ،مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوابی ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں