آج رات کن کن شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخواہ سے پنجاب کے شمالی اور مغربی علاقوں تک اس وقت گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔پاک افغان سرحد بشمول کرّم، پاراچنار سمیت پاک افغان سرحد پر گرج چمک کے طوفان موجود ہیں۔ آج رات پشاور، مردان، نوشہرہ، بنّوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں گرد یا گرج چمک

کے طوفان متاثر کر سکتے ہیں جن سے بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ صبح کے اوقات میں، شمالی اور وسطی پنجاب میں بھی گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جبکہ 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 70 کلومیٹرز تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گااور کتنے دن جاری رہے گا؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئیاسلام آباد (پی این آئی)ہفتہ وار موسمی پیشگوئی، 10اپریل سے 17اپریل تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع جہلم، اٹک ،راولپنڈی ،چکوال میں آیندہ 4 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، روزانہ کی بنیاد پر کوہ نمک اور مغربی پوٹھوہار میںبادل بننے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے. 15 تا 17 اپریل ایک مغربی ہواؤں کے سلسلے کے زیرِ اثر بارش/ژالہ باری کا امکان ہے. سرگودھا ڈویژن کے اضلاع جن میں سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب شامل ہیں آیندہ 4 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ صحرائے تھل کے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اوراکا دکا مقاماتِ پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 15 سے 17 اپریل کے دوران بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع جن میں گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال ،گجرات میں اگلے 5 دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے. 15 سے 17 اپریل کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے. لاہور اور فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جن میں لاہور، فیصل آباد، جھنگ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، قصور میں اگلے 5 دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ 15 سے 17 اپریل فیصل آباد ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. لیہ، بھکر،ملتان ،ساہیوال ،لودھراں، مظفرگڑھ، اوکاڑہ ،بہاولپور ،بہاولنگر،رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پو میں اگلے 5 دنوں کے دوران درجہ

حرارت میں متوقع ہے. سندھ کے تمام بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ 13 سے 17 اپریل کے دوران کوہ کیرتھر پر روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اور بارش کا امکانہےبلوچستان کے تمام علاقوں میں آیندہ 4 دنوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ 14 سے 16 اپریل کو ژوب، کوئٹہ، زیارت ،چمن ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ، بارکھان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے.خیبر پختون خواہ میں پاراچنار،کوہاٹ، ہنگو میں روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اور بارش کا امکان ہے جبکہ 15 سے 17 اپریل کے دوران صوبے بھر میں بارشوں کا امکان ہے. اس دوارن زیریں خیبر پختون خواہ جس میں بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان ،ٹانک شامل ژالہ باری کا امکان ہے. کشمیر میں اگلے 4 دنوں کے دوران موسم خشک جبکہ مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، نیلم میں روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اور بارش کا امکان ہے. 15 سے 17 اپریل کشمیر بھر میں بارشوں کا کا امکان ہے۔گلگت بلتسستان کی تمام وادیوں میں 15 سے 17 اپریل کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close