اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔پیر کے روز اسلام آباد میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا
امکان ہے ۔پیرکے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔پیرکے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مانسہرہ، کرم میں چند مقامات پرتیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیرکے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔پیرکے روزصوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔پیر کے روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا:کالام 05 ، پارہ چنار 04، مالم جبہ، پٹن 03، پشاور،بیشام ، بونیر ، کاکول 01،کشمیر:راولاکوٹ 02، پنجاب :مری میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور ، مٹھی 44، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ43، کراچی ، لسبیلہ، میر پور خاص، پڈعیدن ،روہری ،سکھراورسکرنڈمیں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اتوار کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی رہا۔جبکہ اس کے ساتھ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔپوٹھوہار ،کشمیر اور گللگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں