اسلا م آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے ساتھ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔپوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اتوار کے روز اسلام
آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام /رات کے اوقات میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اتوار کے روز کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔اتوار کے روزگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال،سوات،مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ، پشاور،مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روزصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام /رات کے اوقات میں خطہ ٔ پوٹھوہا ر میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روزصوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم ۔ تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ تاہم پاراچنار(خیبرپختونخوا) میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور43، دادو، لاڑکانہ، میر پور خاص، موہنجوداڑو، سکھر،شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں