اگلے چند روز موسم کی صورتحال تشویشناک ہوگی، نقل و حرکت محدود کر دیں، ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

کراچی (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 4 روز شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے گرمی کی موجودہ لہر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئندہ تینسے چار روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ چار روز تک دن کے اوقات میں بلوچستان کی شمال مشرقی اور شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50سے 70کے درمیان رہ سکتا ہے جب کہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 30سے40فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو دن کے وقت نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں درجہ حرارت 1947کے بعد بلند ترین سطح44ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گیا تھا۔کراچی کی نسبت جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوا،چند روز قبل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close