آئندہ 72گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ72 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز ہفتے کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بروز اتوار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ سندھ اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ بروز سوموار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اسی طرح بروز منگل کو بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہےمحکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بگروٹ (گلگت بلتستان)میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close