آج کن کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلا م آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعرات کے روزاسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روز کشمیر میں مطلع

جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جمعرات کے روزخیبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔جمعرات کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ۔جمعرات کے روزصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔جمعرات کے روزبلوچستان صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا ، کشمیر، پنجاب اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: کالام 34 ، کاکول 23 ، بالاکوٹ 25 ، مالم جبہ 25 ، پٹن 24 ، میرکھانی 17 ، سیدو شریف 17 ، دروش 07 ، چترال 05 ، پشاور (ایئر پورٹ 04 ، سٹی 02) ، دیر (زیریں 03 ، بالائی 02) ، تخت بائی ، چیراٹ 02 ، کشمیر: مظفرآباد (ایئر پورٹ 24 ، سٹی 19) ، راولاکوٹ 24 ، گڑھی دوپٹہ 23 ، کوٹلی 15 ، پنجاب: مری 28 ، اسلام آباد (سید پور 12 ، زیرو پوائنٹ 10 ، ایئرپورٹ ، گولڑا 09 ، بوکرا 06) ، راولپنڈی (چکلالہ 09 ، شمس آباد 08) ، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 08 ، سٹی 02) ، گجرات ، نارووال 06 ، جہلم 05 ، ملتان 02 ، گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ، حافظ آباد ، منگلا 04 ، قصور ، منڈی بہاؤالدین ، فیصل آباد ، چکوال 03 ، لاہور (ایئرپورٹ 03 ، سٹی 02) ، بہاولنگر ، ساہیوال 02 ، جوہرآباد ، بہاولپور (ایئر پورٹ) ، جھنگ ، گلگت بلتستان: استور 14 ، اسکردو 12 ، بگروٹ 07 ، گوپس ، بونجی ، ہنزہ 06 اور گلگت میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،مٹھی،چھور40،تربت،کراچی اورلسبیلہ میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close