اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں آندھی کی رفتار65 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ لاہور،راولپنڈی، چکوال،اٹک، جہلم، سرگودھا، گجرات میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، مردان سمیت کئی علاقوں میں رات کو مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خبردار، ہوشیار،آئندہ 5 روز تک کراچی میں کیسے موسم کی پیشنگوئی کر دی گئی؟
کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی شہر میں گرم وخشک موسم کی پیشنگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بدھ سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ہوائوں کی تبدیلی گرمی کا سبب بنے گی، جس کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں غالب رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق 5 روزہ گرمی کی لہر کے دوران ابتدائی طورپر36سے38 جب کہ بعدازاں کسی دن 39 ڈگری تک بھی درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے متاثر یا معطل ہوسکتی ہیں، منگل کو شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 25.5 ڈگری رہا، بدھ کو موسم گرم اور خشک جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں