کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی شہر میں گرم وخشک موسم کی پیشنگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بدھ سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ہوائوں کی تبدیلی گرمی کا سبب بنے گی، جس کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں غالب رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق 5 روزہ گرمی کی لہر کے دوران ابتدائی طورپر36سے38 جب کہ بعدازاں کسی دن 39 ڈگری تک بھی درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے متاثر یا معطل ہوسکتی ہیں، منگل کو شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 25.5 ڈگری رہا، بدھ کو موسم گرم اور خشک جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں