کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی شہر میں گرم وخشک موسم کی پیشنگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بدھ سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ہوائوں کی تبدیلی گرمی کا سبب بنے گی، جس کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں غالب رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔ترجمان محکمہ
موسمیات سردار سرفرازکے مطابق 5 روزہ گرمی کی لہر کے دوران ابتدائی طورپر36سے38 جب کہ بعدازاں کسی دن 39 ڈگری تک بھی درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے متاثر یا معطل ہوسکتی ہیں، منگل کو شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 25.5 ڈگری رہا، بدھ کو موسم گرم اور خشک جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔۔۔۔۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا اسلام آباد(پی این آئی)پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 اپریل سے کھولنے کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کاتعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف احتجاج ختم ہو گیا،سپریم کونسل آف آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 12 تاریخ کو کھولیں گے ۔سپریم کونسل نے کہاہے کہ نویں سے بارہویں تک کی بھی تمام کلاسز12 اپریل سے کھول دی جائیں گی ،تمام کلاسز50 فیصد حاضری کیساتھ 12 تاریخ سے شروع کردی جائیں گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں