رمضان سے قبل غیبی مدد آگئی، پاکستان میں بارشوں کے غیر متوقع سلسلے نے پاکستان کا رخ کر لیا، کہاں کہاں برسیں گی؟

لاہور (پی این آئی) بارشوں کے غیر متوقع سلسلے نے پاکستان کا رخ کر لیا، لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی، کچھ علاقوں میں گرچ چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل سے ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ

شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت خیبرپختوںخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی۔پنجاب اور ملک کے شمالی علاقوں کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ مقامات پر بھی ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیر کے روز کالے بادل چھائے رہنے اور ہلکی رم جھم کے نتیجے میں شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد رہا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال کے 3 ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے حوالے سے بھی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا مارچ کے 3 ماہ کے دوران بارشیں معمول سے 46 فیصد کم ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کی بارشیں انتہائی کم ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ان 3 ماہ کے دوران سندھ میں 76 اور بلوچستان میں 77 فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں