سوموار کے دن کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔تازہ ترین مغربی ہواؤں کا

ایک نیا سلسلہ پاکستان کے مغربی اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ سیٹلائٹ کے مطابق چترال، سکردو اور کشمیر کے بلند مقامات پر ہلکی برفباری دیکھی جا سکتی ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں کے 80 فیصد حصّوں میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے۔ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، شمالی پنجاب اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ 9000 فٹ سے بلند مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ شمالی مشرقی بلوچستان کے چند ایک مقامات پر بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پیرکے روزکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پیرکے روزکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔پیرکے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم دیر، چترال ، سوات ،کوہستان ، بونیر ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کر م میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پیرکے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان۔ اس دوران سکھر، لاڑکانہ ،جیکبآباداور گردوانواح میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔پیرکے روز صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ خطہ ٔ پوٹھوہار اور گرد ونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شام /رات کے اوقات میں ہلکی بارش /بونداباندی کا امکان ۔ تاہم شام / رات کے اوقات میں سرگودھا، فیصل آباد، ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غاری خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔پیرکے روزصوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو،لسبیلہ، پسنی اور تربت میں موسم شدیدگرم رہنے کی توقع۔ تاہم کوئٹہ ،چمن، زیارت ، پشین ،ژوب اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔پیرکے روزاسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 46،سکرند،چھوراور مٹھی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں