خبردار، ہوشیار، محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی

کراچی (آن لائن)محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی۔شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جمعے کو گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ

شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہری صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا معاملہ،
بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہےحقیقت کیا ہے؟اسلام آباد (آئی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا بیان دینے کا مطلب ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے اور مریم نواز کے اندر کا درد بیان کر دیا ہے، مریم نواز کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، حکومت مریم نواز کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے، کوروڑوں کی ٹرانزیکشن اور جائیداد کا منی ٹریل اور حساب چاہتی ہے۔ جمعرات کو صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان پر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کے اندر کا درد بیان کر دیا ہے جبکہ مریم نواز کے بدھ کے ٹویٹ اور آج کے بیان میں تضاد ہے، ان کے بیانات کے تضادات قوم دیکھتی رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ ان کے باہر جانے کی حکومتی خواب چکنا چور ہوں گے لیکن حکومت تو چاہتی ہے کہ وہ مریم نواز کو جیل میں دیکھے، کرپشن، سیاہ کاریاں اور کرپٹ پریکٹسز کے حوالے سے جوابدہ دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مریم نواز کو بلا رہی ہے کروڑوں کی ٹرانزیکشن سے اثاثے بنائے گئے ہیں ان کا منی ٹریل دیں، حساب دیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب مریم نواز سے سوال کیا جاتا ہے تو جتنے بنا کر نیب پر حملہ آور ہوتی ہیں، پورے پاکستان سے غنڈوں، بدمعاشوں کو اکٹھا کیا جاتا ہے اور آئینی ادارے پر چڑھائی کا منصوبہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے جواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے کیونکہ اس وقت ظل سبحانی کا

دور نہیں ہے، اب شاہی خاندان نے جو بویا ہے وہ اسے کاٹنا پڑے گا، جعلی راجکماری اس طرح سے دھمکیاں لگا کر پروپیگنڈا کر کے اور گمراہ کر کے عوام سے سیاسی توجہ لینے کیلئے کوشاں ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کس پی ڈی ایم کی بات کر رہے ہیں جو اپنی موت آپ مر چکی ہے، وہ پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ ہو چکی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا ایک طریقہ کار ہے، جب مریم نواز اپنے اوپر لگے کیسز کا خاتمہ نہیں کرتیں ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل سکتا ہے اور نہ ہی کوئی اب انہیں کلیئر ہوئے بغیر باہر جانے دے گا، عمران خان کی حکومت انہیں قانون کے سامنے جوابدہ بنانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close