اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثررہیں گے۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک
جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی،کراچی42،سبی،لسبیلہ،ٹھٹھہ41، شہید بینظیر آباد ،چھور،ٹنڈوجام اورجیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ملک میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی پہلی لہر کی پیشگوئی۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا جس کی وجہ سے زیادہ ترمیدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔منگل سےہفتہ کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب، مشرقی/جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان۔اس دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع۔ پاکستانی الرٹ ہو جائیں، ملک میں شدید گرمی کی لہر آنیوالی ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک میں وقت سے پہلے گرمی کی آمد سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے ہفتہ کے دوران سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس کے علاوہ جنوبی پنچاب، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی میں اضافہ ہو گا جب کہ سندھ اوربلوچستان میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں دن کے وقت غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے ہیٹ ویوو کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ حکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوموسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ درجہ حرارت بھی40ڈگری اورہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ
ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں