پاکستانی الرٹ ہو جائیں، ملک میں شدید گرمی کی لہر آنیوالی ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک میں وقت سے پہلے گرمی کی آمد سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے ہفتہ کے دوران سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس کے علاوہ جنوبی پنچاب، مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے نیم پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی میں اضافہ ہو گا جب کہ سندھ اوربلوچستان میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں دن کے وقت غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے ہیٹ ویوو کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ حکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوائوں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوموسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ درجہ حرارت بھی40ڈگری اورہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں 30 مارچ کے بعد سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگا، تاہم شام تک سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ہیٹ ویو کے دوران شہری صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوں سے کچھ دن دور رہیں۔دوران ہیٹ ویو شہریوں کے لئے دہی، لسی اور ستو گرمی میں فائدے مند ہے۔تربوز اور خربوزہ کھائیں جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں۔جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں اور سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں۔
بچوں کو تپتی گرمی سے ہرصورت محفوظ رکھیں۔

close