کراچی والے خبردار ، ہوشیار، آئندہ دو روز شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 تک جاسکتا ہے

کراچی(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے (آج)منگل اور(کل)بدھ کے روز شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری بھی جاری کی

ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافہ ہواں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا، اور اس کے باعث(آج) منگل اور(کل)بدھ کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دو روز میں صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، تاہم سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے اورہوا میں نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو کے خدشات نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close