اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں دن کے اوقات میں گرم اور بعض مقامات پر شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی و وسطی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود
رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہواؤں /آندھی کا بھی امکان ۔اتوار کے روز: اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ شام/ رات میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اتوار کےروز: گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اتوار کے روز : صوبہ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر، پشاور،مردان، کوہاٹ اور بنوں میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اتوار کے روز :صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، دادو ، ٹنڈو جام ،مٹھی ، حیدر آباد، چھور اور ٹھٹھہ میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔اتوار کے روز : صو بہ کے بیشتر علا قو ں میں موسم خشک ر ہے گا۔ تاہم شام/ رات کے اوقات میں خطہ ٔپوٹھوہار ، میانوالی، لیہ، بھکر، خوشاب، جھنگ اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع لاہور، فیصل آباد،سرگودھا، ملتان اور ڈی جی خان میں بعد از دوپہر گرد آلود ہواؤ ں /آندھی کا امکان ہے۔اتوار کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :کالام منفی 02،استور اور لہہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں