ملک بھر میں موسم گرم لیکن وہ علاقے جہاں اس ہفتے کے آخر میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)آئندہ دو ہفتوں تک موسم خشک اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ملک میں جاری بارشوں کے سلسلے میں وقفہ متوقع ہے، اگلے دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا.پورے ملک میں بالعموم جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بالخصوص گرمی کی شدت میں اضافے کا

امکان ہے.جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور، لودھراں، راجن پور، وہاڑی، ڈی جی خان، ملتان،بہاولنگر، مظفرگڑھ میں اگلے 7 دنوں کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن کے درجہ حرارت اس ماہ کے آخر تک 38 سے 40 سیںٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.وسطی پنجاب کے اضلاع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال جھنگ، چنیوٹ میں اس ماہ کے آخر تک دن کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے. متوقع موسمی حالات گندم کی فصل کی پکائی کے لیے سودمند ہو گے. لاہور، نارووال ،سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ میں بھی آیندہ ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا. پوٹھوہار کے اضلاع جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم،چکوال شامل ہیں میں آیندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، اس ماہ کے آخر میں دن کا درجہ حرارت 30 سیںٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا. سندھ کے تمام علاقوں میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا. اس دوران وسطی اور شمالی سندھ میں درجہ حرارت 43 سیںٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے. سکھر، لاڑکانہ ،نواب شاہ، دادو، کشمور، سانگھڑ، شہدادکوٹ، خیر پور، حیدرآباد، تھر میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو چکا ہے، اگلے دو ہفتوں کے دوران گندم کی کٹائی کے لیے موسم نہایت موزوں رہے گا. بلوچستان :بلوچستان کے تمام علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا. خیبر پختون خواہ :مجموعی طور پر صوبہ میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ اس ماہ کگ آخر میں شمالی کے پی کے کو بارش کا سلسلہ متاثر کر سکتا ہے. کشمیر اور گلگت بلتسستان کی وادیوں میں موسم خوشگوار رہے گا جبکہ گلگت بلتسستان میں اس ہفتے کے آخر میں ہلکی بار ش امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close