آج موسم کیسا رہے گا؟ مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیا ت نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔جمعہ کے روز : کشمیر میں موسم خشک ر ہے گا۔جمعہ کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہے گا۔جمعہ

کے روز : صوبہ کے بیشتر علا قو ں میں مو سم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ کے روز :صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعہ کے روز : صو بہ کے بیشتر علا قو ں میں موسم خشک ر ہے گا۔جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جمعہ کے روز: اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقا مات پر ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: گلگت بلتستان: بگروٹ 03، بونجی 02، استور 01،خیبر پختونخوا: کالام اور مالم جبہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، کالام منفی 03،استور اور مالم جبہ میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا حالیہ طاقتور سلسلہ ملک کے زیاده تر بالائی وسطی اور چند جنوبی اضلاع میں بارشوں ژالہ باری اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا سبب بننے کے بعد گزشتہ روز سے اختتام پذیر ہوچکا ہے-آج سے کم از کم اگلے دس روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہیگا- فی الحال دس دن تک تو کوئی خاطرخوا برساتی سلسلہ متوقع نہیں- البتہ مارچ کے آخری تین دنوں کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں اثر انداز ہوسکتا ہے-گرمی کی ایک کم شدت کی لہر 27 مارچ سے ملک کے مختلف علاقوں بلخصوص جنوبی پاکستان میں متوقع ہے- 27 سے 31 مارچ کے درمیان جنوبی پنجاب مشرقی بلوچستان اور سندھ کے زیاده تر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے- اس دوران سندھ کے بالائی و وسطی علاقوں میں دن کا زیاده سے زیاده درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے- کراچی میں 38/39 تک جاسکتا ہے-اس کے علاوه ملک کے دیگر تمام صوبوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close