کراچی (پی این آئی) کراچی والے ہو جائیں تیار،گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی پیشنگوئی کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویوز کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کی پیشنگوئی مطابق کل کراچی کے درجہ حرارت
میں 4 سے 6 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے اور ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے جب کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کےماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں