ا لپوری( آ ئی این پی) شانگلہ میں جاری بارشوں نے خطرناک رخ اختیار کرلی ، ملک خیل کوٹکی میں لینڈ سلائیڈنگ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے دو کمرے زمین بوست جبکہ کہیں کو جزوی نقصان پہنچا ۔مسلسل بارشوں سے خوڑوں اور چھوٹے بڑے دریائوں میں نچلے درجے کے سیلاب ۔برساتی ندی نالوںمیں
طغیانی ۔مختلف سڑکیں سلائیڈنگ کے باعث بند ۔ کوہستان میں شاہرہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند۔شانگلہ کے مختلف شاہرراہوں پر سلائیڈنگ ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند ،راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا ۔مقامی پن بجلی گھر بھی متاثربجلی کی ترسیل معطل۔واپڈا بجلی بھی متاثر ہوگئی۔تیسرے روزجاری موسلادھاربارشوں کیوجہ سے دریائوں میں طغیانی رانیال ،خان خوڑ کے مقام پر درمیانی درجے کا سیلاب،لوی خوڑ ،خان خوڑ،امنوی خوڑ میں پانی کی بہائو میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے کئی پن بجلی گھروں کے واٹر چینلز پانی میں بہہ گئی جس کی وجہ سے مقامی بجلی معطل رہی۔بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف بھاری سے موسم سرد ہوگیا ہے ا،شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ، بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری، وادی شانگلہ میں سردی زوروں پر ،تیز اور سرد ہوائیں جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ، لوگ گھروں تک محدود ہوکررہ گئے۔ بالائی پہاڑی علاقوں پر کالے بادل چھائے جانے کے بعد پہاڑی سلسلوں اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ،جبکہ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش جاری ہے ،میدانی علاقوں بشام ،دندی،پورن الوچ،چکیسر، کروڑہ،رانیال ،کماچ نصرت خیل،مارتونگ میں بارش جاری رہی، جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں سپین سر، شلخو سر، مان
سر،چانگا سر،اجمیر سر، کاپر بانڈہ اور دیگر پہاڑی پر موسلادار بارش اور ہلکی برف باری ہوئی۔محکمہ مو سمیات نے شانگلہ گردونواح میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملک خیل کوٹکے پر لینڈ سلائیڈنگ سے عمارت کے دو کمرے زمین بوست ہوگئے ۔ادھر گلگت کی جانب سے سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیورز کو انٹظامیہ کی جانب سے خبردار کیاگیا ہے کہ لوئر کوہستان چوکی مٹہ بانڈہ کے مقام پر شاہرہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بندہے۔بشام کی جانب سے سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیورز حضرات سے گزارش ہے کہ چکئی کے مقام پر محفوظ جگہ پر گاڑیوں کو روک دیں۔اسی طرح گلگت سے آنے والے تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ داسو اور کمیلہ کے مقام پر گاڑیوں کو محفوظ جگہ روکے آگے سفر نہ کیا جائے مزید معلومات کیلئے پولیس کنٹرول روم لوئر کوہستان 0998405012 پر رابطہ کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں