جاتی سردی واپس لوٹ آئی ۔۔۔ آئندہ6 دن تک ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ‎

اسلا م آباد (پی این آئی)ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ بدھ (صبح )تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گی۔آج بروز منگل خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اورا سلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش اوربالائی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھا ر بارش ہوتی رہی ۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ ہفتے کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح اتوار اور سوموار کے دن بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close