موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا اسلام آباد،

کالام، بہاولپور (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد حنیف نے بی بی سی کو بتایا کہ ہر سیزن میں بارش کے پانچ سپیل ہوتے ہیں جبکہ موجودہ بارشیں اس سیزن کا دوسرا سپیل ہیں۔ ان کے مطابق یہ بارشیں بارانی علاقوں میں گندم کی فصلوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہیں۔تاہم ان کے مطابق وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ان بارشوں سے فصلوں کے نقصان کے امکانات بھی ہیں کہ ان علاقوں میں تیز ہوائوں کے علاوہ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ڈاکٹر حنیف کے مطابق حالیہ بارشیں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے سو فیصد علاقوں میں ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں 70 سے 80 فیصد یہ بارش برسی ہے۔ اندرون سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مجموعی طور پر یہ بارشیں ملک کے 70 فیصد علاقوں میں ہوئی ہیں۔ڈاکٹر حنیف کے مطابق ان بارشوں سے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولن میں نمایاں کمی واقع ہو گی جبکہ ایسے موسم میں کورونا وائرس کی منتقلی کی رفتار بھی تھم جاتی ہے۔بارشو ں کا سلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close