آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم کا کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ ی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج پیر کے روزپیر کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، پنجاب ،اسلام آباد ،شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں

موسلادھا ر بارش کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی و وسطی پنجاب اوراسلام آباد میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھا ر بارش کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close