گرج چمک کے ساتھ بارشیں، آئندہ کچھ گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ۔پنجاب : راولپنڈی، اٹک ، چکوال ،جہلم ،مری، گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال ، سیالکوٹ ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،نورپور تھل، بھکر میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی/تیزہواؤں

اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژ الہ باری / موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔اس دوران فیصل آباد ، چنیوٹ ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، لاہور، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، ملتان ،خانیوال ، لودھراں ، وہاڑی ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،پاکپتن، ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، مظفر گڑھ اورراجن پور میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔خیبرپختونخوا : صوبہ کےبیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ چترال، دیر ،سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ، مردان ، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، وزیر ستان، ڈی آئی خان اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔سندھ: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔بلوچستان: ژوب ،بارکھان، لورالائی، ڈیرہ بگٹی،سبی، لسبیلہ ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کوئٹہ ، زیارت ،قلات ،خضدار، دالبندین اورنوشکی میں آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔کشمیر/گلگت بلتستان:کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژ الہ باری اور چند مقا مات پر موسلادھا ر بارش بھی ہو سکتی ہے۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی05، کالام ،اسکردو،پاراچنار،استوراورگوپس میں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلودرہنے کے ساتھ آندھی/تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ۔

close