اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اتوار کو ہوا کا ایک اور کم دباؤ سندھ پر تشکیل پاۓ گا اور پیر کو جنوبی پنجاب کی جانب بڑھے گا۔ فضا میں کم بلندی پر انتہائی غیر مستحکم ہوائیں ہونے کی وجہ سے کچھ اس انداز کی شدید موسمی صورتحال رونما ہو سکتی ہے:سوپر سیل گرج چمک
کے طوفان بننے کا خدشہ۔ یاد رہے کہ 25 فیصد سوپر سیل طوفان سے بگولے (tornadoes) تشکیل پا سکتے ہیں۔طوفانی ہوائیں: 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے جھکّڑ چلنے کا امکان۔ سوپر سیل سے ایک آدھ جھکّڑ کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کافی زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔انتہائی شدید آسمانی بجلی چمک اور گرنے کا اندیشہ!انتہائی شدید آسمانی بجلی چمک اور گرنے کا اندیشہ!انتہائی شدید بارش، جس میں 15 سے 30 منٹ کے مختصر دورانئیے میں 20 سے 40 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے!درج بالا شدید موسمی صورتحال رونما ہونے کے سب سے زیادہ امکانات:ڈی آئی خان، ٹانک، لکّی مروت، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، جھنگ، چکوال، چنیوٹ، منڈی بہاءالدّین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملحقہ اضلاع۔درج ذیل علاقں میں شدید موسمی صورتحال کے درمیانے امکانات ہیں:بھکّر، لیّہ، ڈی جی خان، راجنپور، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، لاہور اور ملحقہ اضلاع، نارووال، میانوالی، راولپنڈی، اسلام آباد، سکّھر اور رحیم یار خان۔موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی پیشگوئی: ملک بھر میں بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ بارش پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں متوقع۔ تیز ہواؤں کیساتھ شدید ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ۔ خیبر پختونخواہ میں 9000 فٹ سے بلند پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان۔۔ملک بھر میں موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کی توقع۔ خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر کے 90 فیصد علاقوں، جنوبی پنجاب اور سندھ کے 50 فیصد علاقوں اور بلوچستان کے 70 فیصد علاقوں میں موسمی سرگرمیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔بڑے پیمانے پر گرج چمک کے طوفان بننے کا امکان ہے، جن سے ژالہ باری، وقفے وقفے سے انتہائی تیز بارش اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے طاقتور جھکّڑ چل سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں