موسلادھار بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری، گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور،اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ موسمیاتی تبدیلیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور شہر کا موسم تبدیل ہو گا

جبکہ گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوئیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی دیکھنے میں آئی ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہدرجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکان کا اظہار کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا،اسی دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کی بھی توقع ہے۔ مغربی ہوائوں کا طاقتور سلسلہ کب متوقع ہے، بارشوں کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواؤں کا اگلا لیکن طاقتور سلسلہ 19 یا 20 مارچ سے ملک میں متوقع ہے۔جو بالائی وسطی اور کچھ جنوبی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے- 20 سے 24 مارچ کے دوران خیبرپختونخوا پنجاب کشمیر گلگت بلتستان اور شمالی و وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کےساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی امید ہے- ملک کے بالائی علاقوں میں بلند پہاڑوں اچھی برف باری کی توقع ہے- اس دوران بالائی مغربی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہوسکتے ہیں- تبدیلی ممکن ہے۔مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ ملک سے پیر کی صبح سے کوچ کر چکا ہے- اگلے 3 سے 4 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا- درجہ حرارت میں کچھ اضافہ ممکن ہے-آج اور کل ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں کمزور مغربی ہوائیں اثر انداز ہونگی جن کے زیر اثر گلگت بلتستان شمالی کشمیر اور انتہائی شمالی پہاڑی خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ابآلودگی کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے- آج یا کل مغربی پنجاب اور جنوب مشرقی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں جو بعض مقامات پر گرج چمک یا بارش کا سبب بن سکتے ہیں-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close