آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں اور کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کی توقع۔منگل کے روز: اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام /رات میں گرج چمک

کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔منگل کے روز : کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔منگل کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔منگل کے روز : صوبہ کےبیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد،مانسہرہ ، چترال ،دیر ،سوات ، ہری پور،کو ہستان، بٹگرام، مالا کنڈ، شا نگلہ، مردان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔منگل کے روز : صوبہ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔جبکہ خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔منگل کے روز : صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ جبکہ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاوقوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقو ں میں جزوی ابر آ لود رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 04 ، دروش 03، ، میرکھانی02، چترل،دیر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 05، کالام منفی 02 اور استور میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔متوقع مغربی ہواؤں کے سلسلے سے پاکستان میں کہاں اورکتنی بارش ہوگی؟ خیبر پختونخواہ، شمال مغربی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں نمایاں مقدار میں بارش/برفباری کا امکان۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close