اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ہفتہ کے روز اسلام
آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روز چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور،کرم ،کوہاٹ، بنوں ، ڈی ائی خان اور جنوبی وزیرستان میں شام رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ہفتہ کےروز صوبہ کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں ژوب، کوئٹہ، چمن اور زیارت میں بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا،کشمیر، پنجاب، شمال مغربی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):خیبر پختونخوا: کاکول 50، کالام 31، پٹن 25، مالم جبہ 21، بالاکوٹ 20، دیر (بالائی 13، زیریں 08(،ڈی آئی خان 08،چراٹ06،سیدو شریف ، بنوں، پاراچنار 05، چترال 04 میرکھنی02، پشاور (سٹی ، ائیر پورٹ(، دروش، تخت بائی 01،کشمیر:مظفرآباد (ائیرپورٹ47، سٹی 36) ، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 39، کوٹلی 30، پنجاب: مری 27، بھکر 22، راولپنڈی (چکلالہ 16،شمس آباد 10) ، اسلام آباد (ایئر پورٹ 14، سیدپور 13، بوکرہ11،گولڑہ 10،زیرو پوائنٹ 09) ، گجرات 13،منڈی بہاؤالدین 11، جہلم ،منگلہ 09، چکوال، اٹک، فیصل آباد06، سیالکوٹ(ایئر پورٹ 06، سٹی02) ،سرگودھا 05،گوجرانوالہ،حافظ آباد04،نارووال03،لاہورسٹی، جوہر آباد ، لیہ، نور پور تھل02، قصور،خانیوال01، ،بلوچستان: کوئٹہ 01، گلگت بلتستان: استور 16، اسکردو05 اور گوپس میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری (انچ): کالام میں 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی03، کالام منفی02 ،گوپس منفی01 ، استور اور زیارت میں 00ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں