اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جمعرات کو وقفہ وقفہ سے جاری رہا جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارشوںاور پہاڑوں پر برفباری کی پیش
گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری رہی، سوات، اپر اور لوئر دیر اور بنوں میں رات سے جاری بارش سے موسم سرد ہوگیا، کالام کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو رہی ہے،مری میں بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،آزاد کشمیر میں مظفر آباد، باغ، نکیال اور قریبی علاقوں میں بارش ہوئی ، پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان میں استور، غذر اور دیامر میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو تی رہی ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، اگلے چار سے پانچ روز کے دوران کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟ اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا جس کے بعد ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بارشیں متوقع ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا، جمعرات سے اتوار خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اتوار
کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم،وزیر ستان،بنوں، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں ، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔آج رات سے اتوار کے دوران ڈی آئی خان، بھکر،میانوالی، لیہ، سرگودھا،خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخو پورہ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر (ژالہ باری)کی توقع ہے۔ ایک اور موسمی ادارے کے مطابق خیبر پختون خواہ، پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتسستان میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے پے در پے دو سلسلے متوقع.فی الوقت کے پی کے، شمال مشرقی بلوچستان میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی
اطلاعات، آیندہ 72 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال ،مردان ،کوہاٹ ،فاٹا ،ڈی آئی خان ،کشمیر ،پشاور ،چارسدہ ،مالاکنڈ ،ہری پور میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران لورالائی، بارکھان ،موسی خیل ،پشین ،چمن ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے.سرگودھا، میانوالی، خوشاب میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر پر بادل بننے اور ہلکی بارش کا امکان ہے.ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں