اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا جس کے بعد ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں اگلے چار سے پانچ روز کے دوران بارشیں متوقع ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا، جمعرات سے اتوار خیبر پختو نخوا،
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم،وزیر ستان،بنوں، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں ، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔آج رات سے اتوار کے دوران ڈی آئی خان، بھکر،میانوالی، لیہ، سرگودھا،خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخو پورہ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر (ژالہ باری)کی توقع ہے۔ ایک اور موسمی ادارے کے مطابق خیبر پختون خواہ، پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتسستان میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے پے در پے دو سلسلے متوقع.فی الوقت کے پی کے، شمال مشرقی بلوچستان میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات، آیندہ 72 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال ،مردان ،کوہاٹ ،فاٹا ،ڈی آئی خان ،کشمیر ،پشاور ،چارسدہ ،مالاکنڈ ،ہری پور میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. اس دوران لورالائی، بارکھان ،موسی خیل ،پشین ،چمن ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے.سرگودھا، میانوالی، خوشاب میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.کوہ سلیمان اور کوہ کیرتھر پر بادل بننے اور ہلکی بارش کا امکان ہے.ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں