اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،نواب شاہ،بدین،عمرکوٹ،دادو میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اگلے 5 دنوں کے دوران بارش کے
کسی سلسلے کا امکان نہیں ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں موسم خشک اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اس دوران لیہ،بھکر،مظفر گڑھ،بہاولپور میں شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔پوٹھوہار میں دن کے اوقات میں موسم صاف سور رات کو خنکی رہے گی۔خیبرپختونخوامیں کرم ایجنسی،چترال،سوات،بشام،بٹگرام میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم جزوی ابد آلود رہے گا۔بلوچستان کے تمام علاقوں میں موسم صاف اور خشک رہے گا۔ہفتہ اور اتوار کے روز کوئٹہ،اور ژوب ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔گلگت بلتستان کی وادیوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس دوران وادی نیلم،مظفر آباد میں اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس ماہ سرما ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مقدار معمول سے کم رہی البتہ شمال مشرقی پنجاب، جنوبی کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں. بارشوں میں کمی کے باعث بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع خشک سالی کا شکار ہیں. نہری علاقوں میں ربیع کی فصلوں کے لیے پانی کی قلت پیدا ہو چکی ہے جبکہ بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں.رواں ماہ ملک میں بارشوں کی صورتحال میں بہتری متوقع ہے. اس مہینے ملک کے شمالی علاقوں کو 3 سے 5، وسطی علاقوں کو 2 سے 3 جبکہ جنوبی علاقوں کو 1 سے 2 سلسلے متاثر کر سکتے. متوقع موسمی صورتحال کے مطابق پہلے ہفتے کے آخر میں ایک سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا جبکہ 10 سے 15 مارچ کے دوران ایک طاقتور سلسلہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا باعث بنے گا. 15 مارچ کے بعد 2 سے 3 بارشوں کے سلسلے آنے کا امکان ہے. مارچ کا مہینہ میں شدید موسمی حالات جس میں( آندھی، ژالہ باری اور بجلی گرنے کے واقعات) کا امکان ہے. پوٹھوہار کے علاقے جن میں راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم،پنڈی گھیب، گوجر خان، تلہ گنگ، میں معمول
کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کی مقدار پوٹھوہار کے شمالی حصوں میں 70 سے 100 ملی میٹر جبکہ جنوبی حصوں میں 40 سے 60 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے.اس دوان ان علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے. شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بارشیں معمول سے کچھ کم رہنے کا امکان ہے. جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، سیالکوٹ،نارووال ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد میں بارش کی مقدار 35 سے 60 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ، لاہور میں مقدار 25 سے 30 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے.اس دوران اس خطے میں شمال مغربی سمت سے آندھیوں اور ژالہ باری کا امکان موجود ہے.سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارشوں کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے، میانوالی، خوشاب سرگودھا میں 25 سے 37 ملی میٹر جبکہ بھکر، نورپور تھل میں بارشوں کی مقدار 15 سے 25 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے. ان علاقوں میں مارچ کے
دوران چند مقامات پر بڑے قطر کے اولے پڑ سکتے ہیں جن سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے. وسطی پنجاب میں فیصل آباد، جھنگ میں معمول کے مطابق بارشیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، شورکوٹ،گوجرہ میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے. بارشوں کی مقدار 12 ملی میٹر سے لے کر 25 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے. بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، کوٹ ادو، خانیوال، ملتان، بہاولنگر، خانپور، رحیم یار خان، لیہ، لودھراں، وہاڑی میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے. 1 سے 2 بارشوں کے سلسلوں سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان موجود ہے. بارشوں کی مقدار 6 سے 15 ملی میٹر کے درمیان رہنے کا امکان ہے. مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے علاقے جن میں چترال، دروش، دیر،سیدو شریف، مالم جبہ، پتن، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، کالام میں معمول کے مطابق یا کچھ کم بارشوں کا امکان ہے. ان علاقوں میں بارش کی مقدار 100 سے 160 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے. وادی پشاور جس میں صوابی، مردان، رسالپور، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور میں معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے. اس دوران ان علاقوں میں ژالہ باری
سے فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے.کوہاٹ، پاراچنار،کرک، کرم ایجنسی، وادی تیرہ میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں جبکہ بارشوں کی مقدار پاراچنار میں 100 ملی میٹر سے زائد اور دیکر علاقوں میں 60 سے 80 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے. بنوں، لکی مروت، وزیرستان میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ ڈی آئی خان، ٹانک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے. بارشوں کی مقدار 20 سے 40 ملی میٹر کے درمیان رہنے کا امکان ہے. ان علاقوں میں مارچ کے دوران آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے. صوبہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے. اس دوران پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے. مظفرآباد ،گڑھی دوپٹہ، چکوٹھی، باغ،راولاکوٹ ،سدھنوتی میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے اور مقدار 100 سے 120 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے. کوٹلی،، بھمبر،میرپور میں معمول کے مطابق بارش
ہونے کا امکان ہے اور مقدار 55 سے 77 ملی میٹر رہے گی. سندھ کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جس سے خشک سالی کے بڑھنے کا خطرہ موجود ہے. اس دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، روہڑی، کشمور میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں ہے. شمال مشرقی بلوچستان جس میں ژوب، لورالائی، مسلم باغ، بارکھان، موسی خیل ،پشین ،کوہلو کے علاقے شامل معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں اور ان کی مقدار 15 سے 40 ملی میٹر رہ سکتی ہے. ان علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے. کوئٹہ، قلات، مستونگ ،خضدار ،سبی ،نصیر آباد ،جھل مگسی میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کی مقدار 15 سے 35 ملی میٹر رہنے کا امکان ہے. نوکنڈی، دالبندین ،چاغی، خاران میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے اور مقدار 15 سے 20 ملی میٹر رہے گی. جنوبی بلوچستان کے اضلاع جن میں تربت، گوادر، لسبیلہ ،پسنی ،واشک میں معمول سے کم بارشوں کاامکان،ہے،جس سے خشک سالی کی کیفیت میں شدت کا امکان ہے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں