پاکستان میں آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم قرار، کیا خطرناک ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) ہنزہ میں بننے والی گلیشیائی جھیل پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں ششپر گلیشیئر کے سرکنے اور پانی کا بہاؤ رکنے سے

بننے والی گلیشیائی جھیل کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔۔۔ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونیوالی بارشو ں کا ریکارڈ۔۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 45 ، کوٹلی 34 ، گڑھی دوپٹہ 22 ، اننت ناگ 18 ، مظفرآباد (سٹی 13 ، ایئر پورٹ 12) ، سری نگر (ایئر پورٹ 12 ، سٹی 09) ، جموں 09 ،پنجاب: مری 27 ، منگلا 19 ، #راولپنڈی شہر (چکلالہ 19 ، لالازار اور نیو لالازار 17، چکلالہ سکیم 3، 14، گلشن آباد 12، ویسٹریج 7، بحریہ ٹاون فیز 2۔۔ 6، اصغر مال اور شمس آباد 04 ملی میٹر)، جہلم 06 ، چکوال 02 ، اٹک 01ضلع #پنڈی: بسالی گاوں 15، واہ ماڈل ٹاون اور گجر خان 4 ملی میٹراسلام آباد (مینا تھب 22، بنی گالہ 19، پور 16 ، 11-E میں 12، زراج ہاؤسنگ (زون 5) 10، ائی 8۔۔ 4، گولڑہ 06 ، زیروپوائنٹ 01گلگت بلتستان: گلگت 25 ، اسکردو 08 ، استور 03 ، چلاس 01 ، خیبر پختونخوا: ایبٹ آباد 21، کالام 19 ، کاکول 17، بونیر16، پٹن ، بالاکوٹ 14 ، دیر (بالائی 05 ، زیریں 03) ، چیراٹ 07 ، میر کھانی 05 ، سیدو شریف 04 ، دروش 03 ، مالم جبہ 02 ، تخت بھائی ، چترال 01 ،بلوچستان: دالبندین 04 اور نوکنڈی میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق حسن آباد گلیشیائی جھیل رواں برس موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ پھٹنے کا امکان ہے ، اس حوالے سے آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم ہیں، جھیل کی مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے متعلق آگاہ رہا جائے۔ محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ میں سفارش کی کہ حسن آباد ہنزہ میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔گلاف پراجیکٹ 2 کے ذریعے تجویز کردہ ہائیڈرو میٹیریالوجیکل آلات کی آمد تک ششپر گلیشیئر پر واٹر لیول اور واٹر ڈسچارچ مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کیا جائے۔ اس کے علاوہ گلیشیائی جھیل سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات بھی کئے جائیں جس کے لئے

ہائیڈرالک سائفن تیکنیک استعمال کی جائے تاکہ پانی کے اخراج کے ذریعے ممکنہ خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم مارچ کے پہلے ہفتے میں ہنزہ جائے گی، جو جھیل پر آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرے گی، محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو واٹر لیول گیج فراہم کرنے کی درخواست کردی ۔ دو سال قبل بھی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں گلیشئرسرکنے سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے حسن آباد کے درجنوں رہائشی مکانات ، زیر کاشت زمینیں ، بجلی گھر سمیت بجلی کا زیر تعمیر منصوبہ شدید خطرے سے دوچار ہوگئے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close