آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ،محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلا آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اوربالائی پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اوربالائی پہاڑی علاقوں میں سرد اور خشک رہے گا۔ا

سی طرح آج اور کل سوامور کو اسلام آباد میں موسم اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی ۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر: کوٹلی 31 ، راولاکوٹ 21 ، اننت ناگ 19 ، سری نگر (سٹی 09) ، پنجاب: منگلا 03 ، گلگت بلتستان: اسکردو اور استور میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 07 ،استور،کالام منفی 05، قلات منفی04،پاراچنارمنفی 03 ، اسکردو،بگروٹ ،کوئٹہ منفی 02، اننت ناگ اور دیر میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close