اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں بننے والی گلیشیائی جھیل کے کسی بھی وقت پھٹنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا کہ ششپر گلیشیئر کے سرکنے اور پانی کا بہاؤ رکنے سے حسن آباد ہنزہ میں بننے والی جھیل کے
پھٹنے کا خدشہ ہے، گلیشیائی جھیل رواں برس موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ پھٹنے کا امکان ہے، اس حوالے سے آئندہ 3 سے 4 ہفتے بہت اہم ہیں، اس دوران اس کی مسلسل نگرانی ضروری ہے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل ہوتا رہے۔محکمہ موسمیات نے گلاف الرٹ میں سفارش کی ہے کہ حسن آباد ہنزہ میں آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیا جائے۔ گلاف پراجیکٹ 2 کے ذریعے تجویز کردہ ہائیڈرو میٹیریالوجیکل آلات کی آمد تک ششپر گلیشیئر پر واٹر لیول اور واٹر ڈسچارچ مانیٹرنگ اسٹیشن نصب کیا جائے، اس کے علاوہ گلیشیائی جھیل سے پانی کے اخراج کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات بھی کئے جائیں جس کے لئے ہائیڈرالک سائفن تیکنیک استعمال کی جائے تاکہ پانی کے اخراج کے ذریعے ممکنہ خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات کی ٹیکنیکل ٹیم مارچ کے پہلے ہفتے میں ہنزہ جائے گی، جو جھیل پر آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرے گی، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو واٹر لیول گیج فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر
سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی، افشاں سعید چوہدری،بشریٰ تبسم،شاہدہ تبسم،نسرین راجہ،ہارون آزاد،منظور چغتائی ایڈووکیٹ، راجہ محمد لطیف حسرت، سردار اصغر آفندی، راجہ محمد اقبال، سردار عابد رزاق ودیگر نے کہاکہ 27فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسے دن کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس روز پاک فضائیہ نے دشمن کو بتا دیا کہ اس نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو زمین کے علاوہ فضا میں بھی اس کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کو للکارکرایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، اس تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم پاک فوج، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلا پیش کرتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں