پاکستان کے کن حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب ، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں

موسم خشک رہے گا۔جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہے۔تاہم کشمیر: گڑھی دوپٹہ 30 ، راولاکوٹ 27 ، مظفرآباد (سٹی 20 ، ائیر پورٹ19) ، کوٹلی 03 ، پنجاب: مری 27 ، منگلا 16 ، اسلام آباد (سید پور16، گولڑہ 06 ، زیروپوئینٹ 01)، جہلم 06، راولپنڈی (شمس آباد04)، اٹک 03 ،چکوال 02 ، خیبر پختونخوا: پٹن 26 ، بالاکوٹ ، کاکول 25 ، کالام 23 ، دیر (بالائی 21 ، زیریں 07) ، بونیر 16 ، مالم جبہ 09 ، چیراٹ 08 ، میر کھانی 07 ، دروش ، سیدو شریف 06 ، تخت بھائی 02 ، چترال 01 ، گلگت بلتستان: اسکردو 16 ، استور 05 ، گلگت 03 ، چلاس 01 ، بلوچستان: دالبندین 04 اور نوکونڈی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام ، پاراچنارمنفی 03اور لہہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close