اگلے تین دن تک مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

ابوظہبی (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں مقیم شہریوں کو ہفتے کے اختتام پر ٹھنڈے موسم اور بارش کی نوید سنائی گئی ہے۔اماراتی محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے جاری

“یلو الرٹ” میں اگلے چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے 3 روز ملک کے کئی علاقوں میں ابر رحمت برسے گی، بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close