اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: موسم نسبتاً گرم سے خاصا گرم رہنے کا امکان۔ رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع۔تیز دھوپ کیساتھ نسبتاً گرم درجہ حرارت متوقع۔ درجہ
حرارت مستحکم رہیں گے تاہم جمعرات کو ایک خشک مغربی ہواؤں کے سلسلے کے آنے سے قبل ان میں مزید 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔رواں ہفتے کے اختتام تک مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ پاکستان کو متاثّر کر سکتا ہے۔ تاہم اس سے کوئی خاطر خواہ بارش یا برفباری کا امکان نہیں۔بلوچستان میں اس ہفتے ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کی توقع ہے۔ تربت میں بھی رواں ہفتے موسم نسبتاً گرم رہیگا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ) جبکہ رات کے درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول کے مطابق یا معمول سے 1 ڈگری سینٹی گریڈ کم) تک رہنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے پہلے 4 دنوں میں مطلع زیادہ تر صاف رہیگا اور دھوپ ہوگی۔ تاہم جمعہ اور ہفتے کو بلوچستان کے شمال اور مشرق میں مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود ہو سکتا ہے، خاص دیر دوپہر یا شام کے اوقات میں۔شمالی اور مغربی بلوچستان میں رواں ہفتے اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ مکران کی ساحلی پٹّی بشمول گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔نجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت نسبتاً گرم سے خاصے گرم رہیں گے اور ان میں کوئی خاص اونچ نیچ متوقع نہیں۔ بارش کا کہیں کوئی امکان
نہیں۔ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی (بشمول اسلام آباد)، گوجرانوالہ اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جو کہ پنجاب کے شمال کیلئے معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ جنوب کیلئے معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ مشرقی اور جنوبی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں ہواؤں کی رفتار معمول سے کم رہیگی، جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقے بھی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹ جبکہ جھکّڑ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔ رواں ہفتے بھی گرد آلود دھند رہیگی۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد سے ان علاقوں میں مزید نم ہوائیں داخل ہو سکتی ہیں، جس سے گرد آلود دھند کی صورتحال مزید بدتر ہو سکتی ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت گرد آلود دھند کے باعث پنجاب کے باقی علاقوں کے مقابلے کم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، بشمول سکّھر، نوابشاہ اور لاڑکانہ۔ موسم گرم رہیگا۔ اس ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ دھوپ ہوگی اور 5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوا غیر متوقع سمت سے چل سکتی ہے۔ شام اور رات کے وقت کہیں کہیں گرد آلود دھند بن سکتی ہے۔ڈی آئی خان، مردان اور پشاور میں موسم اور بھی زیادہ خشک ہوگا، جس کے باعث وہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، لکّی مروت، کوہاٹ اور سابقہ فاٹا بشمول پاراچنار کے علاقوں میں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، باالخصوص ہفتے کے وسط میں۔اس ہفتے کے اختتام پر مغربی ہواؤں کے کمزور سلسلے کے گزرنے کے سبب مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ انتہائی شمال کے علاقوں بشمول چترال اور گوپس کے
علاقوں میں جمعہ سے اتوار کے درمیان چند ایک مقامات پر بارش/ برفباری ہو سکتی ہے۔ بشمول مظفّرآباد، ان تمام علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔زیادہ سے زیادہ دقرجہ حرارت گرم رہیں گے۔ رواں ہفتے ایک مرتبہ پھر درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ جنوب مغرب یا شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں چلتی رہیں گی، تاہم زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے گرم ترین مقامات حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن ہو سکتے ہیں جہاں رواں ہفتے کئی مرتبہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ شمال مشرق کی سمت سے 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی خشک ہوائیں چلتی رہیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں