اسلام آباد (پی این آئی) آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش /پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ،
گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقا مات پر بوندا باندی ہو نے کا امکان ہےجبکہ کل بدھ کے روز اسلام آباد کا موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 07، گوپس منفی06،اسکردومنفی05، استور، پاراچنار منفی04 اوربگروٹ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں