واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان کے سبب صورتحال مزیدخراب ہو گئی۔ ادھر انڈیانا، پنسلوانیااورگریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف کی تہہ جم گئی جبکہ
میساچوسٹس، کنیکٹی کٹ بھی برف کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔شدید برفباری کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ریاست نیو جرسی میں اب تک 35 انچ تک برف پڑ چکی اور 125 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔متاثرہ ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔۔۔۔۔۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ تاہم پنجاب: اسلام آباد(زیروپوئینٹ07)،راولپنڈی (شمس آباد 01)، مری ، لاہور 01،کشمیر: راولاکوٹ 07،مظفرآبا)ایئر پورٹ) ، کوٹلی01، خیبر پختونخواہ : پاراچنار میں03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 10،زیارت منفی 09،گوپس ،کالام منفی 07،قلات منفی 06،استور اوراسکردو میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ فروری میں کہاں کہاں اور کتنی بارشیں
اور برفباری متوقع ہیں؟ پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی معروف ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اس ماہ مغربی ہواؤں کے 5 سے 8 سلسلے پاکستان کو متاثّر سکتے ہیں۔ ملک بھر میں فروری میں ابر آلودگی معمول سے کم رہیگی جبکہ ہواؤں کی رفتار معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑی زیادہ رہنے کی توقع ہے۔مجموعی طور پر بارشیں ملک بھر میں معمول سے کم رہیں گی۔ ملک کے کسی بھی حصّے میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ماہ کے پہلے 15 دن معمول سے انتہائی زیادہ خشک رہیں گے کیونکہ ابتدا میں متوقع 3 سے 4 مغربی ہواؤں کے سلسلے زیادہ تر خشک ہونگے۔ بارش اور برفباری شمال کے بلند مقامات تک محدود رہیگی۔ماہ کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں شمالی اور مغربی بلوچستان میں بارش کے 2 سے 3 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن میں سے 1 سے 2 سلسلے سندھ کے کچھ حصّوں اور جنوبی پنجاب پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ مہینو کے آخری 10 دنوں میں بارش کے 2 سے 4 سلسلے شمال کو متاثّر کر سکتے ہیں۔گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور بلوچستان میں میں برفباری کی مقدار معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ چنانچہ بلند مقامات پر درجہ حرارت بھی معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ متوقع ہیں۔نجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1
سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ متوقع ہیں۔سابقہ فاٹا، مغربی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بلند مقامات پر بھی درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔مارے تجزیے کے مطابق اس ماہ بھی باالخصوص پنجاب کے مشرقی علاقوں بشمول لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں گرد آلود دھند کا مسئلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی روانگی کے بعد دھند بن سکتی ہے کیونکہ میدانی علاقوں میں بارش کے بعد ہوا میں نمی نمایاں مقدار میں موجود رہیگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں