اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی معروف ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اس ماہ مغربی ہواؤں کے 5 سے 8 سلسلے پاکستان کو متاثّر سکتے ہیں۔ ملک بھر میں فروری میں ابر آلودگی معمول سے کم رہیگی جبکہ ہواؤں کی رفتار معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑی زیادہ رہنے کی توقع ہے۔مجموعی طور پر بارشیں
ملک بھر میں معمول سے کم رہیں گی۔ ملک کے کسی بھی حصّے میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان نظر نہیں آ رہا۔ماہ کے پہلے 15 دن معمول سے انتہائی زیادہ خشک رہیں گے کیونکہ ابتدا میں متوقع 3 سے 4 مغربی ہواؤں کے سلسلے زیادہ تر خشک ہونگے۔ بارش اور برفباری شمال کے بلند مقامات تک محدود رہیگی۔ماہ کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں شمالی اور مغربی بلوچستان میں بارش کے 2 سے 3 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن میں سے 1 سے 2 سلسلے سندھ کے کچھ حصّوں اور جنوبی پنجاب پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ مہینو کے آخری 10 دنوں میں بارش کے 2 سے 4 سلسلے شمال کو متاثّر کر سکتے ہیں۔گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور بلوچستان میں میں برفباری کی مقدار معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔ چنانچہ بلند مقامات پر درجہ حرارت بھی معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ متوقع ہیں۔نجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ متوقع ہیں۔سابقہ فاٹا، مغربی خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے بلند مقامات پر بھی درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔مارے تجزیے کے مطابق اس ماہ بھی باالخصوص پنجاب کے مشرقی علاقوں بشمول لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں گرد آلود دھند کا مسئلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی روانگی کے بعد دھند بن سکتی ہے کیونکہ میدانی علاقوں میں بارش کے بعد ہوا میں نمی نمایاں مقدار میں موجود رہیگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں