آج کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب میں بھی مطلع جزوی ابر آلود

رہنے کا امکان ہے۔منگل کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ خطہ پوٹھوہار میں شام اور رات کے دوران ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔نارووال، سیالکوٹ اورحافظ آباد میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ آج سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میںآج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام اور رات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔آج خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال ، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، سوات، کرم اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، کس شہر میں کب اور کتنی بارش/برفباری ہو گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی ویب سائٹ کے مطابق بارش کے تازہ سلسلہ کی آمد کی پیشنگوئی کر دی گئی۔2 فروری کی شام سے پاکستان کو ایک مغربی سلسلہ متاثر کرنے جا رہا ہے- اس سلسلہ کی شدت ہلکی سے معتدل جبکہ اس کا دورانیہ ملک میں

مختصر ہو گا- تیزی سے گزرنے والے اس مغربی سلسلہ سے پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش کے امکانات روشن -بارش کا یہ سلسلہ 2 کی شام سے 4 کی دوپہر تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا باعث بنے گا- اس سلسلہ کے ساتھ گرج چمک طوفان اور ژالہ باری کا ممکنہ امکان بھی ہمراہ ہو گا- بادلوں کی سمیت جنوب مغرب سے شمال/شمال مشرق کی طرگمف رہنے کا امکان ہے-پہاڑوں پر معتدل برفباری ہو گی-اس سلسلہ کے زیر اثر شمالی مشرقی بلوچستان کے علاوہ شمالی و مغربی خیبر پختون خواہ شمال مشرقی پنجاب وسطی پنجاب بشمول لاہور جنوب مشرقی پنجاب کوہ سلمیان و ڈیرہ غازی غان ڈویژن کے علاوہ شمالی سندھ میں بھی بارش کا امکان – اسلام آباد کشمیر بھی معتدل بارش ہو گی- جنوبی

پنجاب بہاولنگر اور وہاڑی ڈسٹرکٹ بھی بارش ممکن -شمالی وسطی شمال مشرقی اور جنوب مشرقی پنجاب اچھی بارش کا امکان- شمالی مغربی پنجاب بھی ہلکی بارش کا امکان ہے-شمالی پنجاب کے علاقوں لاہور سیالکوٹ ناروال شکرگڑھ جہلم کھاریاں ڈسکہ پسرور پھالیہ کاموکی گجرانوالہ گجرات پنڈاد خان اٹک راولپنڈی مری چکوال کلر کلہار سکیسر مانگا منڈی منڈی بہاولدین گوجر خان مریدکے سمیت شمالی علاقوں میں معتدل کا امکان ہے-بارش کی مقدار 10 سے 20 ملی میٹر تک جاۓ گی-اسلام آباد راولپنڈی مری میں بھی معتدل بارش ممکن ہے- مری معتدل برفباری ہو گی- بارش کی مقدار 5 سے 10 ملی میٹر تک ممکن یے-وسطی پنجاب کے علااقوں فیصل آباد قصور ساہیوال پاکپتن حافظ آباد سمندری گوجرہ جڑاں والا رینالہ خورد عارف والا پتوکی

اوکاڑہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ننکانہ صاحب چیچا وطنی میاں چنوں دیپالپور سرگودھا خوشاب نور پور تھل چنیوٹ جھنگ پیر محل سمیت وسطی پنجاب کے علاقوں میں ہلکی سے معتد ل ممکن ہے-میانوالی کمرشانی پیلاں پنڈی گھیپ جند دریا خاں بھکر کے علاقوں میں ہلکی بارش کا کہین کہیں امکان- لیہ چوک عظم کوٹ ادو میں ہلکی بارش کا امکان-بہاولنگر چشتیاں فوڑٹ عباس منچن آباد ہارون آباد حاصلپور وہاڑی میلسی بورے والا ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے-ملتان لودھراں خانیوال دنیا پور کروڑ پکا جہانیاں شجاع آباد علی پور مظفر گڑھ احمد پور خیر پور ٹامیوالی یزمان ہلکی بارش کا امکان- رحیم یار خاں خانپور صادق آباد لیاقت پور خان بیلا روجھان جام پور بوندا باندی ہو گی- ڈیرہ غازی خان تونسہ راجن پور سخی سرور ہلکی بارش کا امکانات روشن ہیں ۔

گرج چمک ہمراہ ہو گی- سرد ہوائیں بھی ساتھ ہوں گی- بارش کے بعد دھند کا نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے جو 1 سے 2 دن رہ سکتا ہے-بارش کے 3 سے 4 فروری تک امکانات رہیں گے -شمالی کے پے کے کے علاقوں چترال ایبٹ آباد ہری پور گلیات بالا کوٹ بشام بٹ گرام سوات مالم جبہ کالام دیر بونیر مینگورہ پارہ چنار اپر لوئیر دیر میں معتدل سے تیز بارش کا امکان یے- 6500 فٹ سے بلند علاقوں میں اچھی برفباری کا امکان یے-کوہاٹ پشاور مرادن صوابی بٹ خیلہ خیبر وزیرستان ضلع محمد پارہ چنار نوشہرہ مانسہرہ میں ہلکی بارش ممکن-ڈیرہ۔اسمائیل۔خان بنون کرک ٹانک لکی مروت کلاچی چیراٹ کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش /بوندا باندی کا امکان ہے-بارش کی مقدار 20 سے 35 شمالی خیبر پختون خواہ اور 3 سے 5 ملی میٹر جنوبی کے پی کے میں ممکن ہے-گرج چمک بارش اور سرد ہوائیں ہمراہ ہو گی-مظفر اباد راولاکوٹ گڑھی دوپٹہ

ہیٹیاں بالا میرپور آزاد کشمیر نیلم توبت شاردہ اور دیگر کشمیر کے علاقہ۔جات میں موسلادھار بارش ممکن ہے-بارش کی مقدار 30-40 ملی میٹر تک جا سکی یے-پہاڑوں میں شیدید برفباری کا امکان یے-شمال مشرقی سندھ/شمال مغربی سندھ ہلکی بارش ہو گی-سکھر کشمور ڈہرکی گھوٹکی پانوعاقل گدو لاڑکانہ رتوڈیرو جیکب اباد میں بوندا باندی /ہلکی بارش کا امکان ہے-ایک سے دو مقامات پر گرج چمک بھی ممکن یے-جنوبی اور وسطی سندھ موسم مکمل خشک ہو گا-۔کراچی موسم مکمل خشک رہے گا-کچھ شہر کے بیرونی علاقوں میں دھند ہو سکتی ہے-شمال مشرقی بلوچستان لمبے عرصے بعد بارش کا امکان نظر آ رہا ہے-لورالائ کولہو پشین قلعہ سیف اللہ ژوب زیارت بارکھان سوئ ڈیرہ بگٹی ہلکی سے معتدل بارش کا امکان موجود یے- مقدار 3 سے

ملی میٹر ہو گی-گرج چمک ہمراہ ممکن ہے-تمام۔جنوبی وسطی مغربی بلوچستان۔موسم خشک ہو گا-کوئٹہ چمن بارش کا کوئ امکان بھی فلحال 40-45 فیصد ہیں معتدل سری۔اور تیز یخبستہ ہوائیں ساتھ ہوں گی۔اسلام آباد راولپنڈی میںہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ بارش کی مقدار 5 سے 15 ملی میٹر تک ممکن ہے – گرج چمک بارش بھی شہر کو متاثر کر سکتی ہے۔

close