محکمہ موسمیات نے اتوار کے دن بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا

امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 15،استورمنفی12، اسکردو،گوپس ،اننت ناگ منفی 10،کالام منفی 09،پلوامہ ، بارہ مولہ منفی 08، سری نگر، گلگت منفی 07،شوپیاں، زیارت منفی 06، کوئٹہ، بگروٹ اورقلات میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سردی بھی ختم نہیں ہو گئی، محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہی ہفتے میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی جاتی سردی لوٹ آئے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو ہے، فروری کے پہلے ہفتے میں بارش اور برفباری کا امکان، سردی کا موسم طویل ہو جانے کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں رواں سال موسمِ سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ان کے مطابق کراچی میں فروری میں بارش ہو گی یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔ شہر میں آئندہ ماہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری رہ سکتا ہے۔ جبکہ ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا نیا سسٹم ملک کے کئی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔شمالی علاقہ جات میں برفباری جبکہ وسطی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں دوبارہ سے اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بھی ملک میں مغربی سسٹم کی آمد کا امکان ہے۔ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ملک میں کوئی خاص بارشیں نہیں ہوئی، اسی باعث سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ تاہم فروری کے ماہ میں بارشوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اسی باعث کم ہوتی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close