مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ آج ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی پنجاب میں بارش اوربرفباری ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش : کشمیر: سری نگر 23 ، اننت ناگ 20 ، جموں 05 ، پنجاب: سیالکوٹ (ائرپورٹ 01 ، شہر 02) ، گلگت بلتستان: اسکردو میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران استور میں01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی12، لہہ ،زیارت منفی11،استور،گوپس،قلات منفی 10، کوئٹہ منفی09،اسکردو منفی07،گلگت،ہنزہ منفی06،دالبندین،مالام جبہ اور پارا چنار میں منفی 05سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ عوام تیاری کر لیں سوموار تک موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی گزشتہ روز جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہاہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش/برفباری متوقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام

آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بروز اتوار گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں