اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہوگی جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ
،نارووال ، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور میں دھند رہنے کی توقع ہے۔ بہاولنگر، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں بھی دھند چھائےرہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سکھر، لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔دیر،چترال،سوات، کوہستان، بونیر، ایبٹ آباد میں بارش اوربرفباری کا امکان جبکہ مالاکنڈ،مردان،صوابی اور نوشہرہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ عوام تیاری کر لیں ،سوموار تک موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی گزشتہ روز جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہاہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ محکمہ موسمیا ت کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش/برفباری متوقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، اسلام
آباد ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ بروز اتوار گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش / برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بروز سوموار ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں