اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے
بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:اسکردو منفی14،گوپس ،استور منفی 12،پاراچنار منفی 08،گلگت، ہنزہ ، بگروٹ منفی07 ، زیارت منفی06،کالام اور کوئٹہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے ہفتے (23 جنوری) کو درجہ حرارت معمول سے 15 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کے سبب محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت اس دوران منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔کراچی میں بھی 22 جنوری کو 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے بعد 24 جنوری کو جنوری کی سردی کے تاریخی ریکارڈ برابر ہونے یا ٹوٹنے کا امکان ہے۔گو کہ بارش کا امکان نہیں، تاہم بلوچستان اور سندھ میں اس شدید ٹھنڈ کا زور سب سے زیادہ ہوگا۔ پاکستان کے بالائی نصف حصّے میں بھی درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے تاہم فی الوقت درجہ حرارت کے حوالے سے کچھ بھی انہونا ہونے نہیں جا رہا۔ اب تک موسمیاتی ماڈلز درجہ حرارت میں محض چند ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ہی دکھا رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے انتہائی شمالی حصّوں اور مغربی گلگت بلتستان میں کچھ برفباری ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں