آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شد ید سردی اور دھند کا راج ۔۔محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم سرداورخشک رہے گا ۔ جبکہ پنجاب میں بدھ کے روزجہلم ،گو جرا نوالہ ، لاہور، خوشاب،نورپورتھل،سرگودھا،فیصل آباد، سیالکوٹ ، نارووال ، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جوہر آباد، جھنگ،اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،میانوالی،ڈی جی خان،خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close