آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے

بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : کشمیر: مظفرآباد (سٹی ، ائرپورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 04 اور خیبرپختونخوا: بالاکوٹ میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14،زیارت،قلات منفی 11، کوئٹہ منفی09 ، کالام منفی 08 ،دالبندین ،پاراچنار، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ منفی 06،نوکنڈی ،پنجگوراورژوب میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اگلے تین دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 3 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگا اور ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔کل اور پرسوں متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) اور زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)کوئٹہ: منفی 1 سے 1 اور منفی 10 سے منفی 8 (35 سے 45)، منفی 2 سے 0 اور منفی 11 سے منفی 9 (40 سے 50)تربت: 17 سے 19 اور 5 سے 7 (60 سے 75)، 16 سے 18 اور 5 سے 7 (60 سے 75) ۔۔اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ اسکے بعد رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز تک درجہ حرارت میں تقریباً 10 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے۔پاکستان کے شمالی علاقوں بشمول پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہیگا۔ تاہم درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے،

جس کے سبب پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تک رہ جائیں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے بلند مقامات میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول لاڑکانہ، سکّھر اور نوابشاہ کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کل سے اگلے 2 دنوں تک 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار شمال کی سمت سے دن کے وقت 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی کل سے تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو شمال مشرق کی سمت سے 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ درجہ حرارت میں مزید 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close