آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )آج اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔

کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی اورمالم جبہ میں2 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا، مالم جبہ6، دیر 4، بالاکوٹ 2، کاکول ،سیدو شریف ایک اور کشمیر، مظفرآباد میںایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، قلات،زیارت ،لہہ منفی 12، گوپس منفی 11، کوئٹہ منفی10 ، کالام ،بگروٹ منفی 9،استور ،ہنزہ ، دالبندین ، پشین منفی 8،مستونگ ، مالم جبہ، سکردو اورپاراچنار میں منفی7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں سائبیرین ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا،ہفتہ کوشہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close