اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد
رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔اس دوران مالم جبہ اور استور میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش : کشمیر: مظفرآباد (سٹی 09 ، ائرپورٹ 05) ، گڑھی دوپٹہ ، راولاکوٹ 04 اور خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 02 اور دیر میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ02 اور استور میں01انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: قلات،زیارت ،لہہ منفی 12، گوپس منفی 11، کوئٹہ منفی10 ، کالام ،بگروٹ منفی 09،استور ،ہنزہ ، دالبندین ، پشین منفی 08،مستونگ ، مالم جبہ، اسکردو اورپاراچنار میں منفی07 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، جہلم، چنیوٹ اور سرگودھا کے علاقوں میں رات بھر میں ہلکی دھند رہیگی، جو کہ شدید دھند میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ بعض اوقات 500 میٹر سے کم ہو جانے کا امکان ہے۔فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، جہلم، چنیوٹ اور سرگودھا کے علاقوں میں رات بھر میں ہلکی دھند رہیگی، جو کہ شدید دھند میں تبدیل ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ بعض اوقات 500 میٹر سے کم ہو جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کی توقع۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں